کانگریس صدر سونیا گاندھی نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس التمس کبیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔محترمہ گاندھی نے جسٹس کبیر کو ایک عظیم
قانون داں قرار دیتے ہوئے کہا کہ
قانون اور انصاف کے میدان میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ہندستانی انصاف کے نظام میں ان کی شراکت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔